الرئيسيةTop Newsبھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال...

بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

Published on

spot_img

بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے کہا ہے کہ بھارت نے ایرانی بندرگاہ چابہار کو ترقی دینے اور چلانے کے لیے ایران کے ساتھ 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔

ایران کے شہری ترقی کے وزیر مہرداد بزرپاش اور انڈیا کے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر سربانند سونووال نے چابہار شہر میں معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب سرکاری میڈیا پر براہ راست نشر کی گئی۔

انڈیا نے 2016 میں ایرانی بندرگاہ کو وسطی ایشیا کے تجارتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے مالی اعانت پر اتفاق کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت بھارت چابہار بندرگاہ کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک آلات کی فراہمی میں 120 ملین ڈالر جبکہ ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کے لیے 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ انڈیا پاکستان میں کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو بائی پاس کرنے کے لیے ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر چابہار بندرگاہ کا ایک حصہ تیار کر رہا ہے اور چابہار کے راستے اپنا تجارتی سامان ایران، وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کو برآمد کر رہا ہے۔

بھارت کے وزیر جہاز رانی سربانندا سونووال نے معاہدے پر دستخط کے بعد تہران میں کہا کہ ’چابہار بندرگاہ کی اہمیت بھارت اور ایران کے درمیان محض ایک آبی گزر گاہ کے طور پر اس کے کردار سے بالاتر ہے، یہ بھارت کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے جوڑنے والی ایک اہم تجارتی شریان کا کام کرتی ہے۔‘

دونوں ممالک کے حکام نے بتایا کہ انڈین پورٹس گلوبل لمیٹڈ (آئی پی جی ایل) اور ایران کی پورٹ اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے درمیان طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے بغیر جاسکتا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this