Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsعمران خان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے تھے،یروشلم پوسٹ

عمران خان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے تھے،یروشلم پوسٹ

یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے تھے۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جے پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اس طرح کے معمول پر آنے کی مزاحمت کی ہے۔

یروشلم پوسٹ نے ٹائمز آف اسرائیل کے ان دعوؤں کی حمایت کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عوامی اسرائیل مخالف موقف کے باوجود اندرونی طور پر پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں عمران خان کو اسرائیل کے لیے “ہم خیال سیاست دان” قرار دیا گیا اور تجویز کیا گیا کہ حالیہ انتخابات میں ان کی سیاسی کامیابی پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق، پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصے سے اس طرح کے معمول پر آنے کی مزاحمت کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ سیاسی قیادت میں تبدیلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ممکنہ واپسی سے پاکستان اسرائیل تعلقات کے عمل میں تیزی آسکتی ہے، عمران خان رائے عامہ اور فوجی پالیسی کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس اشاعت میں پاکستان کے لیے ممکنہ اقتصادی فوائد پر روشنی ڈالی گئی، جن میں زراعت، سائبر سیکیورٹی اور دفاع میں پیشرفت شامل ہے، اگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments