الرئيسيةTop Newsعمران خان نے اتنی عیاشی پوری زندگی میں نہیں کی جتنی جیل...

عمران خان نے اتنی عیاشی پوری زندگی میں نہیں کی جتنی جیل میں کر رہے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

Published on

spot_img

عمران خان نے اتنی عیاشی پوری زندگی میں نہیں کی جتنی جیل میں کر رہے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں جتنی عیاشی کر رہے ہیں، اتنی عیاشی انہوں نے اپنی پوری زندگی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید ایک قیدی کو عام قیدیوں کی طرح حقوق حاصل ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ نہ تو میٹرو ٹرین اور نہ ہی یہ حکومت چلنے والی ہے، زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی، خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت پہلے 11 سو ارب روپے کا قرض تو ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ 179 دنوں میں بانی پی ٹی آئی سے 65 افراد نے 976 ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے حقائق سامنے آنے چاہئیں، عمران خان کے 179 دن میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر 1 کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔

خیال رہے کہ صحافی زاہد گشکوری نے نیو نیوز کے پروگرام میں جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چئیرمین تحریک تحریک انصاف کی خوراک کی مد میں چھ ماہ میں 35 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرچکے ہیں، جیل میں سات ہزار سے زائد قیدیوں نے 6 ماہ میں 7 ہزار 256 ملاقاتیں کیں، مجموعی طور پر 300 سے 400 افراد ہر ہفتے قیدیوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل سے تصویر لیک کرنے والے کا پتا چل گیا ہے، اس ضمن میں ہونے والی تحقیقات کے مطابق سابق چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں ایک وکیل نے پین کیمرہ سے تصویر لی جس کا تعلق لاہور سے ہے، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کی سفارش کر دی گئی ہے جب کہ سابق چئیرمین تحریک انصاف اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ میں 976 ملاقاتیں کرچکے ہیں، ملاقات کرنے والوں میں 65 مختلف شخصیات ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this