Thursday, January 23, 2025
HomeTop Newsعمران خان قوم کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے، جاوید...

عمران خان قوم کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے، جاوید ہاشمی

Published on

عمران خان قوم کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے، جاوید ہاشمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان کو اپنی آنکھوں کا تارا بنا لیا ہے، اس لیے وہ اب ڈٹ کر کھڑا ہوچکا ہے، اس وقت 70 سے 80 فیصد پاپولر ووٹ عمران خان کے ساتھ مگر انہیں اقتدار نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاپولر ووٹ عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے، آپ ان لوگوں کی لاشوں پر کارپٹ بیچھا کر کسی اور جماعت کو حکومت نہیں دے سکتے، پاپولر ووٹ کے بغیر اقتدار میں آنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ جب تک آپ کے پاس پاپولر ووٹ نہ ہو تو اقتدار پر بٹھانے کے بعد 4 روز میں کھیل ختم ہوجا تا ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے بہت سے لوگوں کو بلایا تو مجھےبھی بلانا چاہیئے تھا، میں نے ن لیگ خود نہیں چھوڑی تھی، مجھے نکالا گیا تھا، نواز شریف مجھے ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی روک رہا ہے، کون دینے نہیں دے رہا یہ تو ان سے پوچھا جائے، مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی لسٹ پہلے کہیں اور جائے گی، میں مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہیں لوں گا، اب اگر مسلم لیگ خود ٹکٹ دے تب بھی نہیں لوں گا بلکہ آزاد الیکشن لڑوں گا، نواز شریف کا وعدہ ہے جہاں سے میں الیکشن لڑوں گا، وہاں سے مسلم لیگ ن کا امیدوار میرے مقابلے میں نہیں آئے گا۔

سینئر سیاسی رہنماء نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں، مسلم لیگ میرے باپ دادا کی تھی، مختلف مراحل میں مسلم لیگ بدلتی رہی، کچھ مراحل پر مسلم لیگ ڈکٹیٹرز کا بھی ساتھ دیتی رہی، بدقسمتی سے مسلم لیگ کو درست راستے پر چلنے نہیں دیا گیا

Latest articles

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

سعودی عرب امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے: سعودی ولی عہد

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ...

رافیل لیاؤ کا شاندار گول، اے سی میلان کی جیرونا کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اے سی میلان نے پرتگالی...

چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے سالزبرگ کو شکست دے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ...

More like this