Wednesday, February 12, 2025
Homeاسرائیلحماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینیوں...

حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینیوں کو آزاد کرے گا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی اور شمالی غزہ میں دو الگ الگ مقامات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کیتھ سیگل، اوفر کلڈرون اور یارڈن بیبس کو رہا کر دیا گیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بیرون ملک علاج کی ضرورت رکھنے والے 50 فلسطینیوں کو مصر کے ساتھ دوبارہ کھولے گئے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔

اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑی فوجی کارروائی جاری رکھی ہوئی، جس میں جنین اور تلکریم پناہ گزین کیمپوں کے ساتھ ساتھ دیگر فلسطینی برادریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور گزشتہ ہفتے سے اب تک دو درجن سے زائد افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 47 ہزار 460 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، اس دوران حماس کی زیر قیادت حملوں میں اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ان یرغمالیوں کی رہائی کا عمل بتدریج جاری ہے۔

انٹرنیشنل کمیونٹیز آرگنائزیشن کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر گرشون بسکن نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا ہے کہ یہ واضح ہے کہ گزشتہ جمعرات کو قیدیوں کی رہائی سے حماس نے سبق سیکھا ہے۔

گرشون بسکن (جو اسرائیل میں یرغمالیوں کے سابق مذاکرات کار بھی تھے) نے کہا کہ آج دونوں اسرائیلی یرغمالیوں کی منتقلی پرسکون اور منظم رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خان یونس کے علاقے کو شہریوں سے خالی کرا لیا گیا، حماس کے مجاہدین کا علاقے پر مکمل کنٹرول تھا اور رہائی کا کام فوری طور پر مکمل کر لیا گیا۔

Latest articles

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ سے ملاقات میں غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے...

More like this