الرئيسيةکھیلورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان ٹیم کا شاندارآغاز

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان ٹیم کا شاندارآغاز

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ورلڈ نومیڈ گیمز کا پانچواں ایڈیشن قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری ہے جو کہ وسطی ایشیا کے خانہ بدوش لوگوں کے کھیلوں پر مشتمل مقابلہ ہے جس میں 89 ممالک سے 2,500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے 30 کھلاڑی گیمز میں شریک ہوئے۔

نومیڈ گیمز کا پہلی بار کرغزستان میں 2014 میں‌ آغاز ہوا ، جس میں 19 ممالک کے 583 ایتھلیٹس نے حصہ لیا اس وقت ان گیمز میں 10 کیٹگریز شامل تھیں ،اس کے بعد یہ گیمز 2016 ، 2018 اور 2022 میں بھی منعقد ہوئی اور ہر باران میں حصہ لینے والے ممالک اور ایتھلیٹس کی تعداد بڑھتی رہی ۔

اب 2024 نومیڈ گیمز کا پانچواں ایڈیشن ہے جہاں پاکستان نے اچھی شروعات کی ۔ پاکستان نے ورلڈ نومیڈ گیمز کے پہلے دن دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

پہلے دن کے اختتام پر قازقستان 14 طلائی، تین چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پاکستان کے شفاعت اللہ نے 70 کلوگرام ماس ریسلنگ میں ازبکستان کے ھجنسکی دمتری کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد آصف نے 80 کلوگرام وزن میں کانسی کے تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ صادق علی کی قیادت میں کوئٹہ سے چار رکنی ٹیم روایتی تیر اندازی میں بھی حصہ لے رہی ہے۔ فائنل میں جانے کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو ٹاپ 16 میں جگہ حاصل کرنا ہوگی۔

تیر اندازی کے علاوہ پاکستانی ایتھلیٹس ریسلنگ، ٹگ آف وار اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this