الرئيسيةکھیلفرنچ اوپن: کارلوس الکاراز اور الیگزینڈر زویریف فائنل میں آمنے سامنے...

فرنچ اوپن: کارلوس الکاراز اور الیگزینڈر زویریف فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

Published on

spot_img

فرنچ اوپن کارلوس الکاراز اور الیگزینڈر زویریف فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کارلوس الکاراز نے اپنے پہلے فرنچ اوپن ٹائٹل کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ایک دلکش سیمی فائنل میں دنیا کے آنے والے نمبر ایک جینیک سینر کو شکست دی۔

ہسپانوی تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی الکاراز نے دو بار پیچھے رہ کر مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-6، 6-3، 3-6، 6-4، 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔

French Open 2024: Carlos Alcaraz beats Jannik Sinner to reach Roland Garros final
French Open 2024: Carlos Alcaraz beats Jannik Sinner to reach Roland Garros final

الکاراز نے دو میچ پوائنٹس ضائع کیے – ایک بار بیس لائن سے گیند کو نیٹ میں مارا اور پھر ایک لمبا فورہینڈ مارا لیکن تیسرے موقع پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اتوار کو مردوں کے فرنچ اوپن فائنل میں ان کا مقابلہ جرمنی کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی الیگزینڈر زویریو سے ہوگا۔

عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر کے اطالوی کھلاڑی سینر، جو تیسرے سیٹ میں کریمپس کا شکار تھے، جنوری میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد لگاتار بڑے ٹائٹلز جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

لیکن اس میچ میں الکاراز کھیل آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے گئے اور آخر پہ کامیابی سمیٹی .الکاراز نے میچ کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

“آپ کو تکلیف میں خوشی تلاش کرنی پڑتی ہے، یہی راز ہے،”۔

“خصوصاً یہاں مٹی پر – طویل ریلیاں، چار گھنٹے کے میچ، پانچ سیٹ، آپ کو لڑنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ کو تکلیف میں خوشی محسوس کرنی پڑتی ہے۔”

21 سالہ الکاراز اب کیرئیر گرینڈ سلام کے تین مراحل مکمل کرنے سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں، وہ 2022 کے یو ایس اوپن اور گزشتہ سال ومبلڈن میں فتح حاصل کر چکے ہیں۔

جبکہ اس میچ کے کچھ دیر بعد ہی زویریو، نے جمعہ کو دوسرے سیمی فائنل میں ناروے کے ساتویں نمبر کے کھلاڑی کیسپر روڈ کے خلاف 2-6، 6-2، 6-4، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔

Zverev beats Ruud to set up French Open final with Alcaraz
Zverev beats Ruud to set up French Open final with Alcaraz

زویریو نے برلن میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کی طرف سے لگائے گئے گھریلو تشدد کے الزامات کے مقدمے کے ختم ہونے کے بعد چند گھنٹے بعد ہی میچ کھیلا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this