Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید...

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید گرفتاری کے بعد پولیس حراست سے فرار

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید گرفتاری کے بعد پولیس حراست سے فرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے سابق ڈی جی، آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی اور نائب تحصیلدار سردار نجف حمید لطیفال کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا تھا تاہم تازہ تریں اطلاعات کے مطابق نائب تحصیلدار سردار نجف حمید اینٹی کرپشن پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے ہیں.

واضح رہے کہ نائب تحصیل دار محکمہ مال چکوال سردار نجف حمید لطیفال، سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وغیرہ کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 16/23 میں نامزد تھے اور انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔

مقدمہ کی سماعت آج اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی علی نواز بھکر کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کی جانب سے سردار نجف حمید لطیفال کی ضمانت منسوخ کیے جانے پر ‏سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال ناصر عزیز خان کی قیادت میں محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی ٹیم نے سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کیا تھا تاہم وہ پولیس کی حراست سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے .

یاد رہے کہ اپریل 2023 میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے بھائی سردار نجف حمید کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحقیقات شروع کیں تھیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments