Friday, February 14, 2025
Homeپاکستان"فچ "نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

“فچ “نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

Published on

“فچ “نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی “فچ” نے پیر کو پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والے ڈیفالٹ ریٹنگ (IDR) کو منفی ٹرپل سی سے ٹرپل سی پلس میں اپ گریڈ کردیا ہے،یاد رہے کہ 14 دسمبر 2023 کو عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی بیرونی کرنسی کی طویل مدتی ڈیفالٹ ریٹنگ کو ’ٹرپل سی‘ پر برقرار رکھا تھا۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ IMF سے 3 بلین ڈالر کا قلیل مدتی مالیاتی پیکج حاصل کر لیا تھا، جس سے معیشت کو کافی مہلت مل گئی تھی کیونکہ یہ ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہو گا جس میں نئے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آج جاری کردہ ایک بیان میں، فِچ نے کہا: “ہم توقع کرتے ہیں کہ جولائی میں IMF بورڈ سے SLA منظور ہو جائے گا.

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی ریٹنگ ایجنسی (فچ) حکام کو پاکستان کی معیشت اور میکرو اکنامک اشاریوں کو مستحکم کرنے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کامیاب معاہدے کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔

وفاقی وزیر نے فِچ کے نمائندوں کو نئے پروگرام کی نمایاں خصوصیات سے آگاہ کیا، جس میں مالی سال 2025 میں ٹیکس محصولات کو جی ڈی پی کے 1.5 فیصد اور اگلے تین سالوں میں 3 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کرنا شامل ہے، مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کا ایک فیصد کا بنیادی سرپلس بھی حاصل کیا جائے گا۔

Latest articles

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بنگلور نے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات...

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر سفر کریں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

More like this