الرئيسيةکھیلفٹ بالیورو 2024 فائنل سے قبل انگلینڈ کے منیجر اور کھلاڑیوں کے بیانات

یورو 2024 فائنل سے قبل انگلینڈ کے منیجر اور کھلاڑیوں کے بیانات

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مینیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ کا کہنا ہے کہ اتوار کو یورو 2024 کے فائنل میں اسپین کو شکست دینے کے لیے ٹیم کو “ہرطرح سے پرفیکٹ ” ہونے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب ساؤتھ گیٹ نے بڑے ٹورنامنٹس میں انگلینڈ کو سیمی فائنل یا اس سےاگلے مقام تک پہنچایا ہے۔

ساؤتھ گیٹ نے تسلیم کیا کہ تین بار یورو جیتنے والا سپین فیورٹ ہے کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم رہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ انگلینڈ کو جیتنے کے لیے ہر طرح سے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا کیونکہ وہ کسی بھی غلطی کا متحمل نہیں ہوسکتا .

آرسنل کے مڈفیلڈر ڈیکلن رائس کا کہنا ہے کہ یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ کی اٹلی سے شکست ٹیم کو اتوار کو ہونے والے اپنے آئندہ میچ میں حوصلہ افزائی کرے گی۔ اس سے پچھلے فائنل میں، اٹلی نے لندن میں 120 منٹ تک 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد پنالٹیز پر انگلینڈ کو 3-2 سے شکست دی۔

چیلسی کے کول پامر نے کہا کہ ٹیم برلن میں فائنل جیت کر “اپنا مشن مکمل ” کر سکتی ہے اور اپنی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل سکتی ہے۔

پامر نےکہا کہ تیاری کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے، لیکن یہ ایک بہت بڑا کھیل ہے جو کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے، وہ جیتنے اور سب کو فخر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ فائنل میں پہنچنا ایک نادر اور قیمتی موقع ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this