الرئيسيةکھیلسات ماہ کی حاملہ مصری فینسر کی اولمپکس 2024 میں شرکت

سات ماہ کی حاملہ مصری فینسر کی اولمپکس 2024 میں شرکت

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق سات ماہ کی حاملہ مصری فینسر ندا حفیظ نے پیرس اولمپکس میں حصہ لیا . مصر سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ندا حفیظ نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے انفرادی سیبر ایونٹ میں حصہ لیا۔

اس نے اپنا پہلا میچ امریکہ کی الزبتھ ٹارٹاکووسکی کے خلاف 15-13 کے اسکور سے جیتا تھا۔ لیکن ندا آخری 16 میں جنوبی کوریا کے جیون ہیونگ سے 15-7 کے سکور سے ہار کر باہر ہو گئیں ۔

ندا نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ مقابلہ کے دوران وہ سات ماہ کی حاملہ تھیں۔ اس نے اپنی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا، انہوں نے کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوڈیم پر تین لوگ ہیں، میں خود، میرا مدمقابل اور میرا ہونے والا بچہ۔

ندا نے ذکر کیا کہ اسے اور اس کے ہونے والے بچے کو مقابلے کے دوران بہت سے جسمانی اور جذباتی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ندا نے اپنے شوہر ابراہیم ایہاب اور اس کے خاندان کا اس حمایت پر شکریہ ادا کیا ، جس نے اس مقام تک پہنچنے میں ان کی مدد کی۔

یہ ندا کا اولمپکس میں حصہ لینے کا تیسرا موقع تھا۔ندا نے پریگنیسی کے دوران اولمپکس میں شرکت کرنے پر فخر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ یہ ایک بہت بڑا احسا س ہے

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this