الرئيسيةکھیلفٹ بالفیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر:پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی پاک سعودی عرب...

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر:پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی پاک سعودی عرب میچ متبادل وینیو سے بچانے کی کوششیں جاری

Published on

spot_img

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر:پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی پاک سعودی عرب میچ متبادل وینیو سے بچانے کی کوششیں جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر نیوٹرل وینیو سے بچانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 6 جون کو شیڈول فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کو 5 بجے شروع کرنے کی تجویز پر اے ایف سی سے بات چیت شروع کردی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کا ہوم میچ 6 جون کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں ہونا ہے تاہم جناح اسٹیڈیم میں تاخیر سے لگنے والی نئی فلڈ لائٹس بھی فیفا معیار کے مطابق نہیں ۔

پی ایف ایف کی جانب سے کرائی گئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیلڈ پر لائٹس کی لکس غیر متوازی ہے جبکہ گول پوسٹس پر بھی روشنی ناکافی ہے ۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد اس بات کے خدشات بھی پیدا ہوگئے تھے کہ میچ نیوٹرل وینیو پر شفٹ ہوجائے لیکن پی ایف ایف نے میچ کو نیوٹرل وینیو پر لے جانے کی بجائے اے ایف سی سے نئی تجویز پر بات چیت شروع کردی ہے ۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اے ایف سی سے اس آپشن پر بات چیت ہوئی ہے کہ میچ کو پہلے سے طے شدہ وقت 8 بج کر 30 منٹ کی بجائے پانچ بجے شروع کیا جائے ، شام کا وقت ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بھی کم ہوجائے گی اور میچ قدرتی روشنی میں مکمل ہوجائے گا ۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this