Monday, February 10, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے ’معذرت‘...

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے ’معذرت‘ کرلی

Published on

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے ’معذرت‘ کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قرارداد پر 8 فروری 2024 کو ملک بھر ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے سینٹ سیکریٹریٹ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ کی قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا اور اس پر غور و خوض کیا گیا۔

سینٹ سیکریٹریٹ کو لکھے گئے اپنے خط میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مشاورت کے بعد پولنگ کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، الیکشن کمیشن آٹھ فروری کو انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ اس مرحلے پر الیکشن کمیشن کے لیے عام انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہو گا۔

خط میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروا چکا ہے۔

دوسری جانب، سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط میں کہا ہے کہ سینیٹ نے 5جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی لیکن تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کوئی اقدامات نہ اٹھائے پر تشویش ہے۔

چیئرمین سینیٹ کو خط میں سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ قرارداد میں نشاندہی کیے گئے تحفطات پر توجہ دینی چاییے تھی، مسائل حل کیے بغیر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر سمجھوتا نظر آرہا ہے، یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

Latest articles

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

سعودی عرب نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینیوں...

ٹرمپ کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ...

More like this