Friday, July 5, 2024
Top Newsافغان سفارتخانے کا نمائندہ دفتر خارجہ طلب، بنوں حملے میں ملوث...

افغان سفارتخانے کا نمائندہ دفتر خارجہ طلب، بنوں حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

افغان سفارتخانے کا نمائندہ دفتر خارجہ طلب، بنوں حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی خبر رساں ادارے ” ڈیلی جنگ” کے مطابق دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کے نمائندے کو طلب کرکے بنوں میں 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز پر افغان شہری کے حملے پر سخت احتجاج کیا۔

انہوں نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور افغان نمائندے سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے افغان نمائندے سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان سفارتخانے کے نمائندے سے حافظ گل بہادر کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ افغان نمائندے سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

“دنیا نیوز “ کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں افغان سفارتخانے کے نمائندے کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور 26 نومبر کو ضلع بنوں میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی۔افغان نمائندے کو آگاہ کیا گیا کہ حافظ گل بہادر گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بنوں حملے کے مرتکب افراد اور مہم سازوں کے خلاف مکمل تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔

دنیا نیوز کی خبر کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائیاں کی جائیں، حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کیا جائے، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں کے علاقے بکا خیل میں افغان شہری کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

خبر کی مذید تفصیل پڑھیئے

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید

دیگر خبریں

Trending

The Taliban rejected any discussion on Afghanistan's internal issues, including women's rights

طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے “اندرونی مسائل” پر...

0
طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے "اندرونی مسائل" پر کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)...