Sunday, January 5, 2025
Homeانڈیاچین کا تبت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا...

چین کا تبت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے تبت کے مشرقی کنارے پر دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی، تاہم اس منصوبے سے بھارت اور بنگلہ دیش کے لاکھوں افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے چین کی پاور کنسٹرکشن کورپ کے 2020 میں دیئے گئے تخمینے کے حوالے سے بتایا کہ ڈیم ’یارلنگ سانگپو‘ دریا کے نشیبی حصے میں تعمیر کیا جائے گا، جس میں سالانہ بنیادوں پر 300 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ ( کے ڈبلیو ایچ) کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

مذکورہ صلاحیت وسطی چین میں قائم کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کی 88.2 ارب کلو واٹ فی گھنٹہ (کے ڈبلیو ایچ) سے 3 گنا زیادہ ہوگی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ چین کے کاربن کے اخراج کو ختم کرنے کے اہداف میں اہم کردار ادا کرے گا اور تبت میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

’یارلنگ سانگپو‘ دریا کا ایک حصہ 2 ہزار میٹر کی بلندی سے نیچے گرتا ہے جس کی وجہ سے یہ پن بجلی پیدا کرنے کے لیے سازگار ہے تاہم اس کے ساتھ یہ تعمیراتی لحاظ سے ایک منفرد چیلنج پیش کرتا ہے۔

ڈیم کی مجموعی لاگت چین کے موجودہ تعمیر شدہ سب سے بڑے ڈیم سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے، چین کے اب تک کے سب سے بڑے ڈیم کو 254 ارب یوان سے تعمیر کیا گیا تھا جو کہ تقریبا 34 ارب 83 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

تھری گورجز ڈیم کی تعمیر کے دوران 10 لاکھ 40 ہزار افراد نے نقل مکانی کی تھی جس کے بعد اس پر مجموعی لاگت 57 لاکھ یوان کے ابتدائی اندازے سے چار گنا بڑھ گئی تھی۔

تبت میں تعمیر ہونے والے ڈیم سے نقل مکانی کرنے والے افراد، ماحول کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے حکام نے اب تک تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم چینی حکام کے مطابق منصوبے سے ماحول یا دیگر آبی ذرائع پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب، بھارت اور بنگلہ دیش نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یارلونگ زنگبو دریا تبت سے نکلنے کے بعد برہما پیترا دریا میں جاگرتا ہے اور اس کے بعد بھارت کے جنوب میں اروناچل پردیش اور آسام کی ریاستوں سے ہوتا ہوا بنگلہ دیش پہنچتا ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this