بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے, بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر لیا

0
121
بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے, بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر لیا

بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے, بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر لیا

 
بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی گئی.
بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں یکساں ہیں اور میں ایک عام قیدی کی طرح سزا ڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہیں.درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے.
واضح رہے کہ 31 جنوری کو احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کو 14سال قید کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا اور اُن کے شوہر عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کو بشریٰ بی بی کیلئے سب جیل قراردے کر ان کو وہاں منتقل کیا گیا تھا.
بشریٰ بی بی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ بنی گالہ کو بطور سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے.
درخواست میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی بطور خاتون خود کو سب جیل میں محفوظ نہیں سمجھتیں.

بنی گالہ کی رہائش گاہ بشریٰ بی بی کے لئے سب جیل قرار