الرئيسيةکھیلفٹ بالجرمن بنڈس لیگا ، بوروسیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کو 2-0 سے...

جرمن بنڈس لیگا ، بوروسیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کو 2-0 سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو “ڈر کلاسیکر” مشہور میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح نے بنڈس لیگا کی ایک اور ٹیم بائر لیور کوسن کو پہلی بار لیگ ٹائٹل جیتنے سے صرف تین فتوحات دور کر دیا ہے۔

میچ میں بائرن نے مضبوط آغاز کیا لیکن وہ اس وقت پیچھے رہ گئی جب میونخ میں پیدا ہونے والے کریم ادیمی نے ڈورٹمنڈ کے لیے گول کیا۔ بائرن کی برابری کی کوششوں کے باوجود ڈورٹمنڈ نے اچھا دفاع کیا۔ میٹس ہملز نے بائرن کو گول کرنے سے روکنے کے لیے ایک زبردست کلیئرنس دی۔

بائرن کے کوچ تھامس ٹوچل نے اس جیت پر لیور کوسن کو مبارک باد بھی دی ۔

بائرن میونخ، جس نے لگاتار 11 بار بنڈس لیگا ٹائٹل جیتا ہے، اب سیزن میں سات گیمز کے ساتھ لیورکوسن سے 13 پوائنٹس سے پیچھے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لیور کوسن چیمپئن شپ جیتنے کے بہت قریب ہے۔

بائرن کا اگلا بڑا میچ 9 اپریل کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں آرسنل کے خلاف ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this