Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: 185 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش نے بغیرکسی...

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: 185 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش نے بغیرکسی نقصان کے 42 رنز بنالیے

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: 185 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش نے بغیرکسی نقصان کے 42 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 185 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے اسکور 42/0 کے بعد چوتھے دن بارش نےکھیل کو ختم کردیا۔

رنز کے تعاقب میں ذاکر حسن جارحانہ رہے، انہوں نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ شادمان اسلام نے 9 رنز بنائے بنگلہ دیش کو سیریز کے ساتھ ساتھ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 143 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو 172 رنز پر آؤٹ کر دیا جب تیز گیند باز حسن محمود اور ناہید رانا نے بالترتیب پانچ اور چار وکٹیں حاصل کیں۔

ایوب آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جب تسکین احمد نے ان کی وکٹ حاصل کی انہوں نے 35 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

مسعود 34 گیندوں پر 28 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے اور اس کے فوراً بعد رانا نے آؤٹ کر دیا۔

رانا بابر اعظم (11) اور سعود شکیل (2) کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے، جس سے پاکستان مزید مشکلات کا شکار ہو گیا۔

ٹیسٹ میں بابر کی ناقص کارکردگی جاری رہی کیونکہ اب انہوں نے ٹیسٹ ففٹی کے بغیر 16 اننگز کھیل لی ہیں۔

اس دوران محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے شراکت کی دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے۔

محمود کو بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو لائے تھے اور انہوں نے رضوان اور محمد علی کو بیک ٹو بیک ڈیلیوری پر آؤٹ کیا۔

رضوان نے 73 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے.

محمود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 5 وکٹ حاصل کیں ، پاکستان میں ایک اننگز میں اتنی وکٹ لینے والے پہلے بنگلہ دیشی تیز گیند باز بن گئے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 10 وکٹوں سے جیت کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments