Saturday, October 5, 2024
Homeبنگلہ دیشبنگلہ دیش نے بڑی سفارتی تبدیلیاں کرتے ہوئے 5 سفیروں کوواپس بلا...

بنگلہ دیش نے بڑی سفارتی تبدیلیاں کرتے ہوئے 5 سفیروں کوواپس بلا لیا

بنگلہ دیش نے بڑی سفارتی تبدیلیاں کرتے ہوئے 5 سفیروں کوواپس بلا لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ایک بڑے سفارتی ردوبدل میں ہمسایہ ملک بھارت کے سفیر سمیت 5 ممالک سے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

کئی ہفتوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی زیرقیادت عبوری حکومت میں بنگلادیش میں بڑی سیاسی تبدیلیوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 5 اگست کو استعفیٰ دینے اور ہندوستان فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت خارجہ نے برسلز، کینبرا، لزبن، نئی دہلی اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے سفیروں کو فوری طور پر دارالحکومت ڈھاکہ واپس جانے کا حکم دیا۔

اہلکار نے مزید وضاحت کیے بغیر کہا کہ سفیروں سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں اور واپس آجائیں۔

یہ قدم برطانیہ میں ہائی کمشنر سیدہ منا تسنیم کی واپسی کے بعد اٹھایا گیا ہے جنہیں اسی طرح واپس جانے کے لیے کہا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments