Sunday, February 16, 2025
Homeپاکستانبلوچستان: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد...

بلوچستان: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک

Published on

بلوچستان: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں کئی مقامات پر رات گئے حملوں پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے کئی مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، تاہم رپورٹ میں حملوں کے مقامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان حملوں کا موثر جواب دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج مسلح افراد نے موسیٰ خیل کے ضلع راشام میں بین الصوبائی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور 23 مسافروں کو بسوں سے اتار دیا اور ان کی شناخت چیک کرنے کے بعد ان کو گولیاں ماردیں۔

علاقے کے ڈپٹی کمشنر حمید ظاہر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ مسلح افراد نے نہ صرف مسافروں کو قتل کیا بلکہ کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بھی قتل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 10 ٹرکوں کو ان کے ڈرائیوروں کی ہلاکت کے بعد آگ لگا دی گئی۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this