الرئيسيةکھیلفٹ بالایشین کپ قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ...

ایشین کپ قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی

Published on

spot_img

ایشین کپ قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی

ا
توار کو احمد بن علی اسٹیڈیم میں تاجکستان اور یو اے ای کے درمیان ایک سخت مقابلے میں، تاجکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ جیت کر ایشیائی کپ قطر 2023کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں نے اٹیکنگ پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے میچ کا آغاز کیا۔ یو اے ای کو کھیل کے آغاز میں گول کرنے کے مواقع ملے۔ ابتدائی منٹ میں فیبیو لیما نے فری کک لی لیکن تاجک گول کیپر یتیموف گیند کو دور دھکیلنے میں کامیاب رہے۔
ایشین کپ  قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی
پھر، پانچ منٹ بعد، متحدہ عرب امارات کے اسٹرائیکر کینیڈو نے باکس کے باہر سے شاٹ لگانے کی کوشش کی، لیکن وہ بہت زیادہ اوپر چلا گیا۔
تاہم کھیل کے 30ویں منٹ میں ، تاجکستان نے برتری حاصل کی جب دفاعی کھلاڑی زویر نے ایک بہترین کراس پہنچایا، اور ہنونوف نے کونے میں گیند کو ہیڈ کیا۔
ایشین کپ  قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی
تاجکستان کے گول کرنے کے تھوڑی دیر بعد یو اے ای نے تقریباً برابری کر دی۔ زید سلطان نے تاجکستان کے پینلٹی ایریا کے مرکز سے اپنے دائیں پاؤں سے شاٹ لیا لیکن تاجک گول کیپر یتیموف نے گول کو روکنے کے لیے ڈائیونگ سیو کر دی۔
پہلے ہاف کے بقیہ حصے میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے تاجکستان کے پنالٹی ایریا میں حملے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کینیڈو، لیما، اور یحییٰ الغسانی جیسے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ تاجکستان کے دفاع کے آگے میں ناکام رہے۔
ایشین کپ  قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی
دوسرے ہاف کا آغاز دونوں ٹیموں نے جاحانہ انداز سے کیا، جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ دونوں ٹیموں کی توجہ گول کرنے پر مرکوز ہے۔ تاہم، تاجکستان ، جو پہلی بار ٹورنامنٹ میں کھیل رہا تھا، دوبارہ گول کرنے کے قریب پہنچا۔ احسان پنجشبے اور علیشیر جیسے کھلاڑیوں نے شاٹس لیے، لیکن متحدہ عرب امارات کے کپتان خالد عیسی نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔
60ویں منٹ میں تاجکستان کے پاس اپنی برتری بڑھانے کا بہترین موقع تھا۔ پرویززون عمر بائیف نے پنالٹی باکس کے بالکل باہر دزالیلوف کو گیند دے دی۔اور دزالیلوف نے یو اے ای کے گول کیپر، عیسی پر براہ راست گیند مار دی، جس سے گول کرنے کا موقع ضائع ہو گیا۔
دس منٹ بعد دزالیلوف کو گول کرنے کا ایک اور بہترین موقع ملا۔ شہروم سمیف تیزی سے میدان کے دائیں جانب سے بھاگے اور پینلٹی ایریا میں کراس بھیجا۔ تاہم، 10 نمبر کی جرسی پہنے ہوئے دزالیلوف نے گیند کو گول کے باہر مار کر رگول کرنے کا موقع گنوا دیا۔ تاجکستان کو مواقع ضائع کرنے کی قیمت چکانی پڑی کیونکہ اضافی وقت کے پانچویں منٹ میں علی صالح کی فری کک سے ڈیفنڈر الحمادی نے اونچی چھلانگ لگائی اور ہیڈ کرکے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ اس گول نے اسکور کو برابر کر دیا ۔
ایشین کپ  قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی
میچ مقرر کردہ وقت میں برابر ہو جانے پر دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جس میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی اور میچ پینلٹی شوٹ آوٹ کے دھانے پر پہنچ گیا۔ متحدہ عرب امارات کی کے ایک شوٹ کو تاجک کیپر یتیموف نے بچایا اور ایک شاٹ متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی نے گول سے باہر مار دی اور دوسری جانب تاجکستان کی ٹیم نے پانچ کے پانچ شاٹس کو گول کی راہ دکھا کر پہلی بر ٹورنامنٹ کے کواٹر فائینل میں رسائی حاصل کی۔ یہ مقام پہلی بار ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے والی تاجک ٹیم کے لیے بہت اہم ہے جس کا اندازہ اس ٹیم کے ولولہ انگیز جشن سے لگایا جا سکتا تھا۔ کوارٹر فائنل میں تاجکستان کا مقابلہ عراق یا اردن سے ہوگا۔
ایشین کپ  قطر ، تاجکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی

ایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this