Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلفٹ بالایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Published on

ایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

اتوار کے روز جاسم بن حامد اسٹیڈیم میں ایشین کپ قطر کے راؤنڈ 16 میں آسٹریلیا اور انڈونیشیا کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں ۔جس کے نتیجے میں آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔
میچ کے چھٹے منٹ تک انڈونیشیا کے پاس گول کرنے کا موقع تھا ۔ جسٹن ہبنر کی جانب سے گیند کو کراس کرنے کے بعد رافیل اسٹروک نے قریبی رینج سے شاٹ کی کوشش کی۔ لیکن بدقسمتی سے، اسٹروک کا شاٹ کراس بار کے اوپر چلا گیا۔ ہاف ٹائم سے چھ منٹ پہلے، ہبنر نے دائیں طرف سے مارسیلینو فرڈینن کو گیند پاس کی، اور فرڈینن نے گیند کو پنالٹی ایریا کے بہت دور کی طرف کراس کیا۔ یعقوب سیوری نے پہلی بار والی سے گیند کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ ہدف سے چوک گئے اور گیند وائیڈ ہو گئی۔
ایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
تاہم انڈونیشیا کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب جیکسن اروائن کا شاٹ باگٹ سے اچھل کر جال میں جا پہنچا۔ اور آسٹریلیا کی ٹیم کا پہلا گول ہوا ۔ اس کے بعد، ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے، جب بوائل نے دائیں جانب سے گیتھن جونز کے کراس کے اوپر چھلانگ لگائی۔اس وقت آسٹریلیا نے دوبارہ گول کیا ۔ انڈونیشیا کی ٹیم نے اپنے سرشار شائقین کو امید دلانے کی بھر پور کوشش کی، لیکن میچ کے اختتام پر آسٹریلیا کے کریگ نے والی پر تیسرا گول کردیا اور میچ کا نتیجہ یک طرفہ ہوگیا۔ اس کی کچھ ہی دیر بعد ہیری سوٹر نے گیند کو جال میں ڈال کر چوتھا گول داغ دیا۔ تاہم بوائل کے گول نے آسٹریلیا کو برتری دلائی ۔اور آسٹریلیا نے 4-0 سے انڈونیشیا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔
ایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔
انڈونیشیا کی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں آسٹریلیا سے 121 درجے پیچھے ہے لیکن اس فرق کے باوجود شن تائی یونگ کی ٹیم نے بے خوف ہوکر ایک اچھا کھیل پیش کیا ۔
آسٹریلیا ٹیم اگلے جمعہ کو کوچ گراہم آرنلڈ کی قیادت میں کوارٹر فائنل میں سعودی عرب یا جمہوریہ کوریا سے مقابلہ کرے گی ۔ آسٹریلین ٹیم 2015 میں ہوم گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اپنا دوسرا اے ایف سی ایشین کپ ٹائٹل جیتنے کے لیے پر امید ہے ۔
ایشین کپ قطر 2023 ،آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

اے ایف سی ایشین کپ: تاجکستان اور آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلی

ایشین کپ قطر 2023،بحرین نے اردن کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر

Latest articles

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

رسالپور میں پاک فضایئہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس...

More like this