Saturday, November 9, 2024
HomeTop Newsسفارتی آداب کی خلاف ورزی، افغان کونصلیٹ جنرل نے ترانے میں میوزک...

سفارتی آداب کی خلاف ورزی، افغان کونصلیٹ جنرل نے ترانے میں میوزک کو وجہ قرار دیدیا

Published on

spot_img

سفارتی آداب کی خلاف ورزی،افغان کونصلیٹ جنرل نے ترانے میں میوزک کو وجہ قرار دیدیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) “جیو نیوز” کے مطابق پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر افغان قونصلیٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

پشاور:افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی

ترجمان کے مطابق پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔

قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ دینے کیلئے دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

Latest articles

پاکستان نے آسٹریلیا میں سب سے کامیاب ون ڈے ٹیم کے طور پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی...

پی سی بی کے سربراہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز برابر کرنے پر پاکستانی ٹیم کے معترف

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن...

چیمپئنز ٹرافی: چیئرمین پی سی بی کا بھارت کے دورہ پاکستان سے انکار پر ردعمل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن...

نویں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائینگ راؤنڈ مکمل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نویں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائینگ...

More like this