الرئيسيةکھیلفٹ بالمانچسٹر سٹی کے مالیاتی قوانین کی 115 خلاف ورزیوں کی سماعت آج...

مانچسٹر سٹی کے مالیاتی قوانین کی 115 خلاف ورزیوں کی سماعت آج شروع ہو گی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے پریمیئر لیگ کے مالیاتی قوانین کو توڑنے کے 115 الزامات کی سماعت آج یعنی پیر کو شروع ہونے والی ہے۔

سٹی پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے 2009 سے 2018 تک پریمیئر لیگ کے مالیاتی قوانین کو توڑا اور فروری 2023 میں چار سال کی تحقیقات کے بعد سٹی کو ایک آزاد کمیشن کے پاس بھیج دیا گیا۔ جبکہ سٹی ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ان کے پاس اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مضبوط ثبوت موجود ہیں۔ دوسری جانب پریمیئر لیگ کا کہنا ہے کہ سٹی اپنی آمدنی اور اخراجات کے بارے میں درست مالی معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا، جس میں اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی رقم اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

جب پریمیئر لیگ نے مانچسٹر سٹی کے خلاف تحقیقات شروع کیں تو کلب نے کہا کہ یہ الزامات بالکل غلط ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معلومات، جو سب سے پہلے جرمن اخبار ڈیر اشپیگل نے شائع کی تھیں، غیر قانونی ہیکنگ سے آئی تھیں اور انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کربیان کیا گیا تھا۔ 2008 میں ابوظہبی یونائیٹڈ گروپ کی طرف سے خریدے جانے کے بعد سے، سٹی نے آٹھ لیگ ٹائٹل، کئی کپ اور چیمپئنز لیگ جیتے ہیں۔

City manager Pep Guardiola
City manager Pep Guardiola

سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا نے جمعہ کو بتایا کہ سماعت جلد شروع ہو رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اسے جلد حل کر لیا جائے گا۔ وہ حتمی فیصلے کا منتظر ہے اور کہا کہ اگرچہ نتائج کے بارے میں بہت سی افواہیں اور آراء ہو سکتی ہیں، لیکن وہ اس اصول پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے اس وقت تک ہر کوئی بے قصور ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this