اگراسرائیل نے حملہ کیا تو اسرائیل کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اے ایف پی کے مطابق تہران کی جانب سے اپنے دشمن پر 200 کے قریب میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے چیف آف اسٹاف نے بدھ کے روز اسرائیل کی سرزمین پر حملہ کرنے کی صورت میں پورے اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ حملہ “بڑی شدت کے ساتھ دہرایا جائے گا اور حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔”