عمران خان کا عوام میں بیانیہ اور نجی زندگی میں دہرا معیار تھا،ماڈل واداکارہ حاجرہ خان کے انکشافات

0
96
Actress Hajra Khan Panizai's alarming revelations
Actress Hajra Khan Panizai's alarming revelations

عمران خان کا عوام میں بیانیہ اور نجی زندگی میں دہرا معیار تھا،ماڈل واداکارہ حاجرہ خان کے انکشافات

اسلام آباد(اردو انٹرنیشنل) اسلام آباد میں اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں انہوں نے کتاب سے جڑے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ حاجرہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام میں بیانیے اور نجی زندگی میں دہرا معیار رکھا تھا.انہوں نے کہا ہے کہ انہیں عظیم سمجھا گیا لیکن وہ مختلف شخص تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ ان کی کتاب میرے تجربات پرمبنی ہے، میں نے کوئی جھوٹ نہیں لکھا بلکہ سچ لکھا ہے۔ حاجرہ خان کا کہنا تھاکہ کوئی کتنا ہی خوبصورت، ہینڈسم یا لبھانے والی باتیں کرتا ہو بچیوں کو خود کو بچانا چاہیے، زندگی میں بچیوں کو احساس کرنا چاہیے انہیں کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے.اداکارہ کا مزید کہنا تھاکہ ان کے والد کا تحریک انصاف کو جوائن کرنا میرے لیے پچھتاوا تھا، ہر انسان کی زندگی میں ظاہر و باطن ایک جیسا ہونا چاہیے، سیاستدان بہترین اداکار ہوتے ہیں وہ آرٹسٹ سے زیادہ بہتر اداکاری کرتے ہیں۔

کتاب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حاجرہ پانیزئی کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں بھی سنگین الزامات موجود ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی نے اپنی سوانح حیات ’Where the opium grows, surviving Pakistan as a woman, an Actress and knowing Imran Khan‘سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں بتایا یہ کتاب ایک بائیوگرافی ہے جو 2014 میں لکھی تھی جب وہ شوبز چھوڑ کر لندن چلی گئی تھیں.انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نجی طور پر جاننا میرے لیے ایک سیاہ اور خوفناک تجربہ تھا اور انہیں اس وقت جاننے کی وجہ سے میرا کیرئیر شدید مشکلات کا شکار ہوا، بہت سے لوگوں کے کیرئیر اس انسان کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ اپنے والد کا تعارف کرانے پر شرمندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتاب 2014 میں عمران خان کے اقتدار میں آنے کے کئی سال پہلے کسی سیاسی ایجنڈے کے بغیر لکھی تب مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ وزیراعظم بن جائیگا اور بدقسمتی سے کتنا بڑا حادثہ ثابت ہوا، عمران خان کو جاننا ان کیلئے مشکلات کا سبب بنا جب وہ واپس آئیں تو ان کے لوگوں نے میرے سوشل میڈیا کو ہیک کر لیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ معاملات کی پیشگوئی کی تھی، ان دنوں میں بہت پریشان اور کنفیوز تھی یہ کتاب بنیادی طور پر ایک کتھارسس تھی وہ اپنے اندر کے غصے اور غبار کو کہیں نکالنا چاہتی تھیں تب انہیں احساس ہوا کہ انہیں کتاب لکھنی چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب کتاب شائع ہوئی تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں خاموشی سے کام پر آتی جاتی تھی، بے ہودہ ڈراموں میں برے لوگوں کے ساتھ عجیب سے کردار نبھاتی رہی میرا کیرئیر تباہ ہو گیا۔