Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفرنچ اوپن آفیشلز نے کھلاڑیوں کی شکایات کے بعد سٹینڈز سے شراب...

فرنچ اوپن آفیشلز نے کھلاڑیوں کی شکایات کے بعد سٹینڈز سے شراب پر پابندی لگا دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن نے رولینڈ گیروس میں مداحوں کے رویے پر قابو پانے کے لیے اسٹینڈز سے شراب پر پابندی لگا دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رولینڈ گیروس کے شائقین کے رویے کو کنٹرول کرنا ہے، جہاں ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے ہفتے کے دوران شائقین کی جانب سے غیر شائستہ رویہ دیکھنے میں آیا جیسا کہ ،ایک کھلاڑی، ڈیوڈ گوفن نے کہا کہ ایک مداح نے میچ کے دوران اس پر چیونگم تھوک دی۔ ایک اور کھلاڑی، ایگا سویٹیک، جو کہ عالمی رینکنگ میں نمبر 1 ہے، نے نومی اوساکا کے خلاف میچ میں پوائنٹس کے دوران شائقین سے خاموش رہنے کو کہا۔

جس پر ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر، ایمیلی موریسمو نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ وہ سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے اور امپائرز سے کھیل کے دوران ہجوم کے ساتھ سختی کرنے کو کہیں گے۔

موریسمو نے یہ بھی بتایا کہ اسٹینڈز میں پہلے شراب کی اجازت تھی لیکن اب نہیں۔ امپائرز اب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اور بھی سخت ہوں گے کہ کھلاڑیوں کا احترام کیا جائے اور کھیل منصفانہ طور پر کھیلا جائے۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ایمیلی موریسمو نے کہا کہ وہ شائقین کے ساتھ برا سلوک یا قوانین کو توڑنے کو برداشت نہیں کریں گے۔ امپائرز، وہ آفیشلز جو میچوں کی نگرانی کرتے ہیں، ان قوانین کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وہ میچ کے دوران پریشان کن صورت حال پیدا کرنے والوں کی شناخت کے لیے سیکورٹی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے، کیونکہ ان کا خیال میں صرف چند افراد ہی مسائل کا باعث ہیں۔

موریسمو نے کہا کہ گوفن میں مبینہ طور پر تھوکنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور اب تک کسی تماشائی کو ٹورنامنٹ سے نہیں نکالا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this