اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق بنکاک (تھائی لینڈ )میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی 34 ویں کانگریس اختتام پذیر ہوئی ، جس میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک شریک ہوئے .اس کے علاوہ این سی کے رکن محمد شاہد نیاز کھوکھر اور سعود ہاشمی بھی شریک ہوئے .کانگریس میںاے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے خطاب کیا .
اس کانگریس میں فیفا چیف گیانی انفانتینو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے .کانگریس میں فلسطین میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی .
اس کے علاوہ پاکستانی وفد کی فیفا اور اے ایف سی کے اعلی حکام سے ملاقات ہوئی .اس ملاقات میں این سی ارکان نے اعلیٰ حکام کو پی ایف ایف الیکشن کے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا .جس پر فیفا اور اے ایف سی آفیشلز نےاطمینان کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے مثبت اقدامات کو ایک مثالی کیس کے طور پر لیا جائے گا .
پی ایف ایف وفد کی سعودی عرب اور قطر کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوئی اور فلسطین، شام، افغانستان اور شام سمیت کئی ملکوں کے نمائندوں سے بات چیت بھی ہوئی .