گیو می اسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں 3.5 بلین شائقین کے ساتھ، فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے ۔ یہ کھلاڑیوں اور ان کے شراکت داروں کے لیے مالی طور پر بہت بڑی بات ہے۔ جس کے نتیجے میں ، متعدد فٹبالرز نے منافع بخش، ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے حاصل کیے ہیں، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
اس فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر ہیں، جو النصر میں ماہانہ £3.4 ملین کماتے ہیں۔
آئیے فٹ بال کے 10 امیر ترین جوڑوں کی دولت پر ایک نظر ڈالتے ہیں ؛
اس فہرست میں دسویں نمبر پر چیلسی کے رحیم سٹرلنگ، آتے ہیں، رحیم اور ان کی اہلیہ پائیج کی مشترکہ دولت $46 ملین ہے۔
ناویں نمبر پر جرمن فٹبالر تھامس مولر اور ان کی اہلیہ لیزا ہیں جن کے پاس مجموعی طور پر 55.1 ملین ڈالراثاثہ جات ہیں۔
ماڈل این کیتھرین اور فٹبالر ماریو گوٹزے $85 ملین کی مجموعی مالیت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔
ایک اور مشہور مڈفیلڈر باسٹین شوائنسٹائیگر اور ان کی اہلیہ اینا ایوانووک، جو ایک ٹینس کھلاڑی ہیں، کے پاس 106 ملین ڈالر ہیں۔
پولینڈ کے ایک فٹبالر رابرٹ لیوینڈوسکی اور ان کی اہلیہ اینا کے پاس 130 ملین ڈالر ہیں۔
پانچویں پوزیشن پر لا لیگا کلب سیویلا کے کھلاڑی سرجیو راموس اور پائلر روبیو 150 ملین ڈالرز ہیں۔
وین اور کولن رونی کی مجموعی مالیت 226 ملین ڈالر ہے۔
انٹر میامی اسٹار لیونل میسی اور اہلیہ انتونیلا روکوزو، جن کی مجموعی مالیت $227 ملین ہے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔
دوسرے نمبر پر پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگوز ہیں جن کی مجموعی اثاثہ جات کی مالیت $512 ملین ہے۔
فٹ بال کے امیر ترین جوڑے ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکہم ہیں، جنہوں نے 514 ملین ڈالر کی دولت کمائی ہے۔