اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے میچ میں آرسنل اور آسٹن ولا مدِ مقابل تھے جہاں آرسنل کو ہوم گراؤنڈ پر ، امارات اسٹیڈیم میں 0-2 سے شکست ہوئی۔
یہ شکست آرسنل کی پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔ یہ خاص طور پر حیران کن تھا کیونکہ آسٹن ولا کے مینیجر، یونائی ایمری، آرسنل کے منیجر ہوا کرتے تھے۔ اس شکست کا مطلب یہ تھا کہ آرسنل نے لیگ ٹیبل میں ٹاپ پر جانے کا موقع گنوا دیا، جیسا کہ لیورپول نے بھی اپنا میچ ہار کر یہ موقع ضائع کردیا ۔
آرسنل کے پاس گول کرنے کے کئی موا قع تھے ، اور انہوں نے کھیل میں اس کے لیے بھر پور جدوجہد بھی کی لیکن بدقسمتی سے وہ کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہے ۔ جبکہ دوسری جانب آسٹن ولا نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے آخر میں دو گول کرنے میں کامیاب رہے اور جیت کو یقینی بنایا۔ آسٹن ولا کی جانب سے گول اولی واٹکنز اور لیون بیلی نے کئے۔
یہ نتیجہ مانچسٹر سٹی کے لیے بہت اچھا تھا، جس نے اپنا کھیل جیتا اور اپنے ٹائٹل کے حریف آرسنل اور لیورپول کو ہارتے دیکھا۔