اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی۔ 26 مارچ کو فرید اللہ میچ کے 32ویں منٹ میں اردنی ڈیفنڈر کو ٹیکل کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے ۔
پاکستان پہنچنے پر انھیں ایرپورٹ سے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔ پی ایف ایف کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی انجری کو اسکین کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے فرید کی فوری سرجری کا مشورہ دیا گیا۔ سرجری لاہور میں آرتھوپیڈک اینڈ سپورٹس سرجن ڈاکٹر عامر سہیل نے کی۔ ڈاکٹر کی جانب سے فرید کو آٹھ سے دس ہفتوں تک آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔