پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر

0
117
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر

پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ایورٹن اور کرسٹل پیلس مدِ مقابل تھے ۔اس میچ میں ایورٹن کا ہارنے کا مطلب ریلیگیشن زون میں جانا تھا۔ تاہم وہ اس خطرے سے باہر نکل گئے ،جب اماڈو اونانا نے گڈسن پارک میں کرسٹل پیلس کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کے لیے ہیڈر گول کیا۔
<a href=پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر” width=”544″ height=”680″ />
یہ کرسٹل پیلس کا پہلا کھیل تھا جس میں وہ مینیجر، رائے ہوجسن کے بغیر کھیل رہے تھے ۔ پیلس کے لیے پہلا گول جارڈن ایو نے کیا لیکن اس کے بعد ایورٹن کے متبادل کے طور پر آنے والی اونانا نے برابری کا گول کیا۔
اس نتیجے کا مطلب ہے کہ ایورٹن نے پریمیئر لیگ میں اپنے آخری آٹھ میچوں میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ ایورٹن نے عبدولائی ڈوکور کو مڈفیلڈ میں شامل کیا ، جبکہ کرسٹل پیلس نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں ،جن میں سیم جان اسٹون ، گول کیپر ڈین ہینڈرسن کی جگہ ٹیم میں بطور گول کیپر شامل ہوئے ، جوئل وارڈ بطور کپتان ٹیم میں شامل ہوئے ، اور اوڈسن ایڈورڈ نے حملے کی قیادت کی۔
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر
کرسٹل پیلس کے نئے مینیجر اولیور گلاسنر نے چیئرمین سٹیو پیرش کے ساتھ سٹینڈز سے کھیل دیکھا۔ پیلس نے کھیل کا آغاز اچھا کیا پیلس کے پاس کھیل کے 12 ویں منٹ میں گول کرنے کا موقع تھا لیکن اوڈسن ایڈورڈ کا شاٹ ایورٹن کے گول کیپر جارڈن پکفورڈ نے بچا لیا۔
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر
میدان کے دوسری طرف، عبدولے ڈوکور، نے تیز شاٹ کی کوشش کی لیکن وہ ہدف سے چوک گئے ، اور ڈومینک کالورٹ لیون، جنہوں نے 18 میچوں میں گول نہیں کیا تھا، بھی ہیڈر سے چھوٹ گئے۔
ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے ایڈم وارٹن کی کارنر کِک جین فلپ نے لگائی لیکن ان کے ہیڈر کو ایشلے ینگ نے گول میں جانے سے روک دیا، جس وجہ گیند گول لائن سے دور ہوگئی۔
دوسرے ہاف میں ایورٹن کو اپنی فارم میں آنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کے پاس گول کا ایک بہترین موقع تھا جب جیمز گارنر نے گیند کو کراس بار کے اوپر شاٹ مار دی۔
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر
بعد ازاں ایورٹن کو گول کرنے کے دو بہترین مواقع ملے۔ سب سے پہلے، کرسٹل پیلس کے گول کیپر، سیم جانسٹون نے جیمز تارکوسکی کے ہیڈر کو روکنے کے لیے ایک اچھا بچاؤ کیا، اور پھر اس نے قریب سے عبدولے ڈوکور کے شاٹ کو روکنے کے لیے فوری ردعمل دیا ۔
تاہم، جان اسٹون نے کرسٹل پیلس کے گول میں کردار ادا کیااور اس کے بعد آیو نے ایک شاندار گول کیا۔
ایورٹن برابری کے لیے زور لگاتا رہا، اور جان اسٹون کو گارنر کی جانب سے آتے ہوئے شاٹ کو روکنے کے لیے ایک اور سیو کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں کارنر سے، اماڈو اونانانے ڈوائٹ میک نیل سے کراس حاصل کرنے کے بعد ہیڈر کے ساتھ گول کیا۔
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر
کرسٹل پیلس کے خلاف ،ڈرا نے ایورٹن کو ریلیگیشن زون سے باہر کر دیا، اور ٹیبل پوائنٹس پر ایورٹن ایک گول کے فرق کے ساتھ لوٹن سے بالکل اوپر 17ویں نمبر پر براجمان ہے ،جبکہ ایورٹن اگلا میچ ہفتے کو برائٹن کے خلاف اس امید کے ساتھ کھیلے کہ وہ لیگ میں اپنے آٹھ میچز میں مسلسل ہارنے کی روایت کو توڑ سکے۔ جبکہ کرسٹل پیلس 25 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل پر 15ویں نمبر پر ہے۔
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر
پریمیئر لیگ ،کرسٹل پیلس سے ڈرا کے نتیجے میں ایورٹن ریلیگیشن زون سے باہر