Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsآئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے 129 ارب...

آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے 129 ارب کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی

Published on

آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے 129 ارب کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف سے 8 ار ب ڈالر کا نیا قرض پروگرام لینے کے لیے حکومت کو 29 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی اور اسی طرح وہ 100 ارب روپے کی کراس سبسڈی ( تہہ درتہہ زرتلافی) بھی جون 2024 تک ختم کرنا ہوگی جو گیس کی قیمتوں پر دی جاتی ہے۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کے ششماہی وعدوں کی پابندی کرتے ہوئے گردشی قرضے کو بڑھنے سے روکے۔

حکومت کو جون 2024 تک سوئی سدرن کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی اور بتاناہوگا کہ اسے کیوں کر نقصان ہورہا ہے اور کیوں یہ ادارہ نقصان کرنے والا ادارہ بن گیا ہے اور اس کے علاوہ صنعتوں کے اپنے استعمال والے بجلی گھروں کو دسمبر 2024 تک قومی گرڈ سے جوڑنا ہوگا۔

مزید برآں وزارت توانائی کو گیس کے شعبے میں گردشی قرض کو قابو میں لانے کا منصوبہ بھی جمع کرانا ہوگا جو فی الوقت 29 کھرب روپے پر کھڑا ہے، حکومت کو جون 2024 تک گردشی قرض میں کمی کا یہ منصوبہ جمع کرانا ہوگا۔

آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ گیس کے وزن کی اوسط لاگت (ڈبلیواے سی او جی) جسے حکومت نے گیس کمپنیوں کے منافع کےریونیو کےلیے ضروری بنا رکھا ہے کہ آر ایل این جی پر لانے کی لاگت بھی گھریلو صارفین سے وصول کی جائے۔

آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ کھاد کے شعبے کیلیے گیس کی قیمت میں دی جانے والی سبسڈی بھی یکم فروری 2024 سے ختم کی جائے تاہم حکومت نے کہہ دیا ہے کہ وہ فوجی فرٹیلائزر کے تین کھاد پلانٹوں اور فاطمہ فرٹیلائزر کے دو پلانٹس کےلیے ماری پٹرولیم گیس کی سستی فراہم مستقبل میں ختم کریگی۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this