Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsپاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات

پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات

پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات: کیا پاکستان علاقائی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے؟

اکستان گذشتہ کئی برسوں سے مختلف اندرونی مسائل کا شکار ہے اور ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت، سیاسی عدم استحکام اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے واقعات نے پاکستان کو متعدد محاذوں پر مصروف رکھا ہے۔

ایسے میں ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی جہاں پاکستان کے لیے ایک پریشان کُن پیشرفت ہے وہیں اسے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات میں ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے اپنے مشرقی اور مغربی پڑوسی ممالک انڈیا اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں اور ایسے میں ایران کے ساتھ محاذ آرائی کو خطے میں سفارتی اور جغرافیائی اعتبار سے بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات
پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے 16 جنوری کی رات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ’سبز کوہ‘ میں شدت پسند تنظیم ’جیش العدل‘ کے مبینہ ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق دو بچے ہلاک جبکہ تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔

ایرانی حملے کا ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان نے جمعرات کی صبح ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں ایرانی حکام کی جانب سے نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اگر پاکستان کے اندورنی حالات پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان میں عام انتخابات ہونے میں صرف 20 دن باقی ہیں جبکہ ملک کو معاشی بدحالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک سے لیے گئے قرض واپس کرنے کی معیاد بڑھانے کی درخواست کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔

ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ پہلے سے اندورنی مسائل سے دوچار پاکستان اب اپنے تین ہمسایہ ممالک انڈیا، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی محاذ آرائی میں الجھ گیا ہے۔

پاکستانی فوج پہلے ہی ملک کے اندر بہت سے شدت پسند اور باغی گروہوں سے لڑ رہی ہے اور اس صورتحال میں ایران کی جانب سے حملے نے پاکستان کے سکیورٹی سسٹم پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اس صورتحال میں یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ پاکستان کی تین ہمسایہ ممالک کے ساتھ محاذ آرائی کی وجوہات کیا ہے؟ کیا ایسا پاکستان کی جغرافیائی، سکیورٹی صورتحال یا بین الاقوامی طاقتوں کے کردار کے باعث ہو رہا ہے؟ کیا پاکستان علاقائی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے

کیا پاکستان علاقائی تنہائی کا شکار ہے؟

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments