Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جماعت اسلامی نے کل غزہ...

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جماعت اسلامی نے کل غزہ مارچ کا اعلان کردیا

Published on

spot_img

جماعت اسلامی نے کل اسلام آباد میں غزہ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اردو انٹرنیشنل)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ شروع کیا اور مسلمانوں پر مسجد اقصی کو بند کر دیا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ اطلاعات کے تمام تر ذرائع ،خوارک اور ادویات کے راستے بند کر دیے گئے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ 20 دنوں سے غزہ جلتا رہا لیکن اقوام متحدہ نے اجلاس تک نہیں بلایا گیا،21 ویں دن اجلاس بلایا گیا لیکن کوئی رزلٹ سامنے نہیں آیا.

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے متعدد ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کل اسرائیل کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور کل غزہ مارچ کیا جائے گا.

سراج الحق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج دیکھا گیا کہ ہمارے پرامن احتجاج کے خلاف کارروائی کی گئی،انہوں نے کہا کہ امریکہ کھلم کھلا اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے،یو این کے سیکرٹری جنرل کو داد دیتا ہوں کہ اس کے اسرائیل کے خلاف بات کی .

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یو این کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سالوں سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں.

انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتظامیہ کو کہوں گا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، ہمارے پرامن احتجاج میں رکاوٹیں نہ ڈالیں.

پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارخانے کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے اور سفارتخانے کے سامنے جو سٹرکیں ہیں وہ ہماری ہیں،سفارتخانہ امریکہ کا ہے پورا اسلام آباد امریکہ کا نہیں ہے .اپنے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج 2 درجن سے زیادہ ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...