Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsغزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 22واں دن اب تک 7 ہزار سے...

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 22واں دن اب تک 7 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 22 دن گزر چکے ہیں اسرائیلی حملوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 7 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق، 18 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں 1400 اسرائیلی ہلاک، 222 کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا غزہ کا مکمل محاصرہ کی وجہ سے 23 لاکھ افراد کو پانی، کھانے اور ایندھن کی فراہمی معطل ہوگئی ہے.دوسری جانب حماس نے انسانی بنیادوں پر 4 یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔مصر کے رفح بارڈر کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی آمد شروع ہونے کی اطلاعات ہیں.

اسرائیل کا زیر زمین حماس کے 150 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فضائی اور آرٹلری حملوں میں حماس کے زیر زمین 150 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک اموات کے حوالے سے کوئی اعدادوشمار حاصل نہ ہو سکے البتہ غزہ کے سول ڈیفنس کے عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں اب تک کیے بدترین حملوں کے دوران بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بھی انسانی حقوق کے دیگر اداروں کی طرح غزہ میں فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹیوٹر) پرجاری بیان میں کہا کہ ہر صورت میں میں شہریوں کو تحفظ کیا جانا چاہیے۔جنگ میں کوئی نہیں جیتتا، زیادہ کمزور افراد اس کی بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔

غزہ میں سیزفائر کیلئے قرارداد کی منظوری میں پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، منیر اکرم

امریکا میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں سیرفائز کی قرارداد منظور کرلی جس میں پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 20 روز بعد اقوام متحدہ نے بالاخر فلسطین میں جاری قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا ہے کہ اب یہ یقینی بنانا ضرروی ہے کہ اسرائیل اسے قبول کرے۔

غزہ میں سیزفائر کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد واضح اکثریت سے منظور کرلی گئی۔195 اراکین پر مشتمل جنرل اسمبلی میں سے 120 اراکین نے قرارداد کی حمایت کی، 14 اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 45 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا۔دوسری جانب حماس نے اقوام متحدہ میں منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد اور ایندھن فوری طور پر بھیجا جائے۔22 عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اردن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں فوری سیزفائر کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد کو غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اسرائیلی بمباری کے خاتمے کیلئے 50 کے قریب دیگر ممالک نے بھی کو اسپانسر کیا۔

نسل پرست اسرائیلی ریاست تاریکی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے،یورپی رکن یورپی پارلیمان

یورپی پارلیمان کے رکن مک والیس نے اسرائیل کو ’وحشیانہ نسل پرست ریاست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست مغربی ممالک کی غیر مشروط حمایت سے تاریکی میں ’جنگی جرائم‘ سر زد کر رہی ہے۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...