Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsافغانستان : کابل میں بس دھماکہ، 7 افراد ہلاک،20 زخمی

افغانستان : کابل میں بس دھماکہ، 7 افراد ہلاک،20 زخمی

Published on

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی میڈیا کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا دارالحکومت کے دشت برچی محلے میں ہوا – جو تاریخی طور پر مظلوم شیعہ ہزارہ برادری کا ایک انکلیو ہے۔

Kabul Blast
Kabul Blast

خالد زدران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ” X ” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “کابل کے علاقے دشت برچی میں شہری مسافروں کو لے جانے والی بس میں دھماکا ہوا، بدقسمتی سے ہمارے 7 ہم وطن شہید اور 20 زخمی ہوئے.

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر موجود تھے اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔اسی محلے کے ایک اسپورٹس کلب میں ایک مہلک دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ گروپ نے اکتوبر کے آخر میں قبول کی تھی۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ دھماکہ رات کے وقت محمد علی جناح ہسپتال کے سامنے عبدالعلی مزاری روڈ پر مہتاب قلعہ کے علاقے میں ہوا۔مغربی کابل کے ہزارہ علاقے میں گزشتہ ماہ کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے۔اس ماہ کی 4 تاریخ کو دشت برچی میں “ملت سپورٹس ہال میں دھماکہ ہوا تھا۔اس وقت کے ہسپتالوں سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے تاہم طالبان پولیس نے دو افراد کے ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

داعش گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس گروپ کے ارکان نے ملت ہال کو نشانہ بنایا۔

طالبان حکام نے بتایا کہ اس دھماکے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔جب سے طالبان نے اگست 2021 میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اپنی شورش ختم کی تھی بم دھماکوں اور خودکش حملوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے۔تاہم، متعدد مسلح گروپس بشمول آئی ایس کے علاقائی باب ایک خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this