پاکستانی نژاد وکیل امریکہ کے پہلے مسلمان وفاقی جج نامزد
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈسیک)صدر بائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اندھی حمایت پر ہونے والی تنقید اور اگلے سال صدارتی انتخابات سے قبل وفاقی کورٹ کے جج کے لیے پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان وکیل کو نامزد کر دیا۔
I applaud @POTUS's nomination of Adeel Mangi to serve on the U.S. Court of Appeals for the Third Circuit.
I was honored to call him and share that I would strongly encourage the President to make him the first Muslim American nominated for a seat on our federal appeals courts. pic.twitter.com/LozxjdlU9M
— Senator Bob Menendez (@SenatorMenendez) November 15, 2023
امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اندھی حمایت پر ہونے والی تنقید اور اگلے سال صدارتی انتخابات سے قبل وفاقی کورٹ کے جج کے لیے پہلے پاکستانی نژاد اور مسلمان وکیل کو نامزد کر دیا۔
صدر بائیڈن نے نیو جرسی کے اٹارنی عدیل منگی کو فلاڈیلفیا میں قائم تیسری امریکی سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے جج کے لیے نامزد کیا ہے۔
پاکستان میں پیدا ہونے والے عدیل منگی نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز دو دہائیوں پہلے نیویارک کی لا فرم ’پیٹرسن بیلکنپ‘ سے کیا اور 2010 میں وہ اس فرم کے شراکت دار بن گئے۔اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران انہوں نے کامیابی کے ساتھ نیو جرسی میں مسلمان برادری کا ایک مقدمہ لڑا جو برنارڈز ٹاؤن شپ اور بیون میں مساجد قائم کرنا چاہتی تھی۔
روئٹرز کے مطابق عدیل منگی کی نامزدگی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے وفاقی عدلیہ کو متنوع بنانے کی کوشش کی عکاس ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق عدیل کی نامزدگی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب بائیڈن انتظامیہ کو حالیہ اسرائیل غزہ تنازعے کے بعد اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’کچھ مسلمان ووٹروں نے فائر بندی کی کوشش کیے بغیر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کے بائیڈن کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔