الرئيسيةTop Newsامریکا کے ساتھ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے...

امریکا کے ساتھ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف

Published on

spot_img

امریکا کے ساتھ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا اور خط لکھ کر دونوں ممالک کے درمیان توانائی اورگرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند قرار دیا۔

شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں مل کرکام کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اورگرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔

خط میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ عالمی امن وسلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور خطے کی ترقی وخوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے بھی مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر نو منتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

امریکی صدر نے لکھا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this