الرئيسيةکھیلکرکٹشاہد آفریدی کا پاکستان آنے پر ویرات کوہلی کے بیان...

شاہد آفریدی کا پاکستان آنے پر ویرات کوہلی کے بیان کاخیر مقدم

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہفتہ کو کراچی میں ٹیپ بال ایونٹ کے دوران ہندوستانی اسٹار ویرات کوہلی کے پاکستان آنے کے لیےان کی کھل کر تعریف کی۔

آفریدی نے کہا کہ وہ سابق بھارتی کپتان کے ایسے بیان سے حیران نہیں ہوئے۔

آفریدی نے کہا کہ مجھے ویرات سے اس طرح کے بیان کی توقع تھی میں ویرات کو خوش آمدید کہتا ہوں چاہے وہ پی ایس ایل میں آئیں یا ہندوستانی ٹیم کے ساتھ۔

پاکستان کے دورے کے حوالے سے کوہلی کا یہ بیان ایک پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ بات چیت کے دوران سامنے آیا جہاں انہوں نے بعد میں کہا کہ وہ جلد ہی ملک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو میں کوہلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اپنے خاندان اور تمام دوستوں کو میرا سلام امید ہے کہ ہم جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اب سب نے آنا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب آفریدی نے بھی پاکستان کی بیٹنگ کی پریشانیوں پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ لائن اپ کو مضبوط اوپننگ بلے باز کی ضرورت ہے اور وہ صائم ایوب میں یہ ٹیلنٹ دیکھتے ہیں۔

دریں اثناء آفریدی نے بلے بازوں محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ سلیکٹرز کے سلوک پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

آفریدی نے جون میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے امریکا میں بیٹنگ کے سازگار حالات کی پیش گوئی بھی کی اور کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کا فائنل ضرور کھیلنا چاہیے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this