Wednesday, November 27, 2024
Homeانوار الحق کاکڑاٹھائیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے وزیر اعظم کی...

اٹھائیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

Published on

spot_img

اٹھائیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

اسلام آباد (اردو انٹرنیشنل )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اٹھائیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز COP28 کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس میں نگران وفاقی وزراء برائے خزانہ، خارجہ، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، منصوبہ بندی اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور دو دسمبر کو ہائے لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے. پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے. پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے.

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی. پاکستان کے تمام ادارے تباہ کن سیلاب کے بعد بہترین انداز میں تعمیر نو کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں.وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس اور دیگر متعلقہ معاملات پر پاکستان کا موقف اچھےطریقے سے پیش کرنے کے لئے ادارے بھر پور تیاری کریں.

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس اور دیگر متعلقہ معاملات پر پاکستان کا موقف اچھے سے پیش کرنے کے لئے ادارے بھر پور تیاری کریں ۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this