الرئيسيةسائنس اور ٹیکنالوجیٹک ٹاک کا یوٹیوب کو ٹکر دینے کا اعلان، فیچرمیں بڑی تبدیلی

ٹک ٹاک کا یوٹیوب کو ٹکر دینے کا اعلان، فیچرمیں بڑی تبدیلی

Published on

spot_img

ٹک ٹاک کا یوٹیوب کو ٹکر دینے کا اعلان، فیچر میں بڑی تبدیلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کے دائرہ کار میں وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی اپنے منصوبوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک ایپ صارفین کو گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پیشکش کر رہا ہے، ٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل آنا تصور کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز میں اضافہ کر رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے video length کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ’اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے اپنے سفر کا آغاز ورٹیکل اور شاٹ ویڈیوز کے ساتھ کیا تھا تاہم کمپنی کو وقت کے ساتھ ساتھ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب میں ریلز فیچر نے خاصا ٹف ٹائم دیا جس کے بعد اب ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو یوٹیوب جیسا تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this