الرئيسيةانٹرنیمنٹٹک ٹاک اور کوک اسٹوڈیو پاکستان انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گئے

ٹک ٹاک اور کوک اسٹوڈیو پاکستان انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گئے

Published on

spot_img

ٹک ٹاک اور کوک اسٹوڈیو پاکستان انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شارٹ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز رواں ماہ 14 اپریل کو ہوا تھا، اب تک اس کے دو گانے ریلیز کیے جا چکے ہیں اور دونوں سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہے ہیں۔

اب ٹک ٹاک نے کوک اسٹوڈیو کے آفیشل پارٹنر ہونے کی تصدیق کردی اور پلیٹ فارم نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں کی شراکت داری موسیقی اور سوشل میڈیا صارفین کے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

شراکت داری کے ذریعےٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے گانوں کو صارفین کے ساتھ موسیقی، لائف اسٹائل اور تفریحی مواد سے منسلک کرنے کے طریقے کو نئے سرے سے ترتیب دے گا۔

کمپنی کے بیان کے مطابق ٹک ٹاک پردے کے پیچھے خصوصی فوٹیج، فنکاروں کے انٹرویوز اور منفرد کانٹنٹ کے تجربات فراہم کرے گا، جس سے کوک اسٹوڈیو کا جادو بین الاقوامی صارفین تک پہنچے گا۔

شراکت داری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاک ٹاک پاکستان کے ہیڈ آف کونٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد نے کہا کہ “وہ کوک اسٹوڈیو کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، اس شراکت داری کا مقصد تفریح میں نئے رجحانات قائم کرنا، موسیقی اور کہانیوں کو پیش کرنے کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ دنیا بھر میں کمیونٹیز کو متاثر اور مربوط کیا جاسکے۔

کوک اسٹوڈیو کے سینیئر منیجر برائے یوریشیا اینڈ مڈل ایسٹ ذیشان حیدر سکندر نے اس حوالے سے کہا کہ “ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری انہیں وراثت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، اس تعاون کے ذریعے وہ اس نمائندگی کو وسعت دینے اور پاکستان اور کوک اسٹوڈیو کے جادو کو دنیا بھر کے وسیع تر آڈئینس تک پہنچانے کے لیے پرجوش ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this