Thursday, January 23, 2025
Homeتازہ ترینہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ...

ہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،نواز شریف

Published on

ہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،نواز شریف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دور میں معاشی اشاریے اچھے تھے، لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، لوگ غربت کی لکیر سے نکل رہے تھے، میرے دور میں اشیا ضروریہ لوگوں کی قوت خرید میں تھی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط تھا، آج ملک مسائل کےگرداب میں پھنس چکا ہے، ہم نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، جو کچھ ملک کے ساتھ ہوا اس پر ہرپاکستانی دکھی ہے، یہ سلسلہ ایسے نہیں چل سکتا، ہمارےساتھ یہ حادثات ایک بار نہیں بار بار ہوئے ہیں، ہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے، ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دائیں بائیں وہ لوگ بیٹھے ہیں جن پر جھوٹے کیسز بنے، مجھے اور مریم کو جھوٹے کیسز میں اندر کیا گیا، عدالتوں نے بعد میں یہ کیسز باہر اٹھا کرپھینک دیے، میں نے اور مریم نے 150 کے قریب پیشیاں بھگتی اور جھوٹے کیسز میں سزا پائی، مجھے تا حیات نااہل کردیا گیا، یہ کہاں ہوتا ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم کو اس طرح گھر بھیجا جائے، ہمیں نکال کر انہیں لانا ان کا ایجنڈا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس خطے میں سب سے آگے تھے لیکن نا جانے کس کی نطر لگ گئی ہمارے ملک کو، ہم 4 دن ترقی کے بعد 10 دن پیچھے چلے جاتے ہیں، بجلی کی لوڈشیدنگ کو ہم نے ختم کیا، یہ میٹرو بس کس نے بنائی ہے؟

Latest articles

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

سعودی عرب امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے: سعودی ولی عہد

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ...

رافیل لیاؤ کا شاندار گول، اے سی میلان کی جیرونا کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اے سی میلان نے پرتگالی...

چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے سالزبرگ کو شکست دے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ...

More like this