Friday, October 4, 2024
HomeTop Newsیہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ...

یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونا چاہیے،یوسف رضا گیلانی

یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونا چاہیے،یوسف رضا گیلانی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماءسید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فئیر ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں ایک پیج پر ہیں .بلاول بھٹو معروضی حالات کے مطابق اپنے بیان دے رہے ہیں، کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلاف کا تاثر زائل ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پیپلز پارٹی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، پارٹی کا مؤقف ہے کہ اپنے منشور کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو بیک فٹ پر لے جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ فرنٹ فٹ پر ہی کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی صوبے اور اس خطے کی محرومی کی بات کی، اب بھی بات کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments