الرئيسيةایرانایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی نمازِ جنازہ ادا کردی...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

Published on

spot_img

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی حکام کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کر دی گئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی .

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ گزشتہ روز تبریز میں بھی ادا کی گئی تھی، تبریز میں آخری رسومات میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر کو کل آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا کے روضہ کے احاطہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نمازجنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی جن میں متعدد ممالک کے رہنما بھی موجود تھے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ بھی ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this