Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک...

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا

Published on

spot_img

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے ہرا دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کوایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے شروع میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو لگا تار دو گال داغ دیے۔

چند ہی لمحوں میں پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر اسکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم میچ میں چھائی رہی،انہوں نے پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

پہلے ہاف ہی کے 26ویں منٹ پرویز دزہون نے تاجکستان کی جانب سے تیسرا گول کیا۔میچ کے 45ویں منٹ احسن ہنچ جشامبے نے گول کر کے تاجکستان کی برتری کو چار ایک کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان کا پلا بھاری رہا انہوں نے مزید دو گول بنائے۔ پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے اپنے نام کرلیا۔

امادونی کمولوف نے دو گول بنائے، رستم سوئروف، عمر بایوف، احسن پنشنبے اور شاہروم نے ایک ایک گول اسکورکیا۔

خیال رہے کہ اس گروپ کے ابتدائی میچز میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی جبکہ اردن اور تاجکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this