ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

0
143

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

لاہور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نےاسکواڈ کے ہمراہ لاہور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے،جبکہ اوور لوڈ نگ کرنے پر 22 گاڑیوں سے سامان اتروا کر گاڑیاں بند کر کے چالان بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ معروف ٹرانسپورٹ سروس کو زائد کرایہ وصول کرنے اور کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق ٹرمینل پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر ٹک شاپ کو بھی سیل کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کا خصوصی اسکواڈ شہر بھر میں ٹرانسپورٹرز پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔