Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسندھ حکومت کا فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی بحالی...

سندھ حکومت کا فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

Published on

spot_img

سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (اردو انٹرنیشنل )سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی سماعت روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
صوبائی حکومت نے عدالت عظمیٰ سے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات کی سماعت روکنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

سندھ حکومت کی اپیل پر فیصلہ آنے تک فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔ سپریم کورٹ نے کیس کے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

سندھ حکومت نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی منسوخ شدہ شقوں کو بحال کرنے کی بھی درخواست کی۔ اس میں کہا گیا کہ ملزمان نے خود درخواست کی تھی کہ ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف اپیلیں قابل سماعت نہیں تھیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کون سے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف آرمی چیف اور ہائی کورٹس میں اپیل کرنے کا حق ہے۔

23 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ عام شہریوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں چل سکتا۔ اس نے آرمی ایکٹ کی دفعہ 2(D)(1) کو 4-1 کی اکثریت سے غیر آئینی قرار دیا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ 9 مئی کے تشدد کے ملزم 102 شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا اور ان کے مقدمات کی سماعت سویلین فوجداری عدالتوں میں کی جائے۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this