Saturday, October 5, 2024
Homeپاکستانبرطانیہ اور پاکستان کے مابین فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کےسمجھوتے...

برطانیہ اور پاکستان کے مابین فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کےسمجھوتے پر دستخط

برطانیہ اور پاکستان کے مابین فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کےسمجھوتے پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ برطانیہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں برطانیہ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط بھی کیے گئے ہیں، اس اقدام سے پاکستان اور برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جاسکے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور برطانیہ کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے، پاکستان اور برطانیہ کی حکومتوں اور عوامی رابطے بے مثال سطح پر ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شراکت انتہائی اہم ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments